Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے سخت احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری
مورخہ : 06 جنوری 2025
تھانہ بلال کالونی پولیس کا بلمقابل عید گاہ گراؤنڈ سیکٹر 5D نیو کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ۔
مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 02 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ملزمان کا تیسرا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔
ملزمان کی شناخت وحید عرف شیدی ولد غلام حسین ,سکندر چانڈیو ولد نظام الدین کے ناموں سے ہوئی.
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 02 عدد پسٹل 30 بور 06 موبائیل فون, 06 عدد چھینے ہوئے پرس اور موٹر سائیکل 125 برآمد کر لی۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے.
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی