Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب کے حکم و احکامات کے تحت نارتھ ناظم آباد پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف ایکشن جاری، دورانِ پیٹرولنگ 2 ملزمان گرفتار۔

مورخہ: 11 مارچ 2025

گرفتار ملزمان کی شناخت ناصر خان ولد سید وہاب اور یوسف ولد آدم خان کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پستول، 4 زندہ راؤنڈ، اور 3 عدد موبائل فون برآمد، جن میں سے ایک Realme Note 50 ہے، جو تھانہ ہذا میں درج مقدمہ 92/2025 سے متعلقہ ہے۔

اس کے علاوہ، ملزمان سے ایک عدد موٹر سائیکل سپر پاور KFG-4603 بھی برآمد ہوئی، جو ناظم آباد میں درج مقدمہ 571/21 سے تعلق رکھتی ہے۔

ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ان کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.