Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ڈکیت گینگ کے خلاف سخت ترین احکامات و ہدایات پر ایکشن

مورخہ : 20 جنوری 2025*

*ڈکیتیوں میں ملوث ڈکیت گینگ گرفتار*

تھانہ شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں پولیس کا خطرناک ڈکیت گروپ کے ساتھ دو بدو پولیس مقابلہ۔

بمقام نارتھ ناظم آباد بلاک R نزد مدینہ مسجد کٹی پہاڑی۔

دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ چھ ملزمان بلا ضرب گرفتار کر لیے گئے۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت حفیظ احمد جبکہ چھ (06) ملزمان بلا ضرب گرفتار۔

بلا ضرب ملزمان کی شناخت سید کلیم گیلانی ولد سید عبداللہ شاہ گیلانی، محمد صابر ولد محمد صادق، نعیم اللہ گیلانی ولد عبداللہ شاہ گیلانی، محمد ساجد ولد محمد صادق، حفیظ گیلانی ولد عبداللہ شاہ گیلانی اور رؤف عرفان ولد محمد یعقوب کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے 02 عدد ٹی ٹی پسٹل 30 بور لوڈ میگزین اور 2 عدد منی کلاشنکوف لوڈ میگزین، 02 موٹر سائیکلیں اور موبائیل فونز و نقدی برآمد ہوئے۔

زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ بلاضرب گرفتار ملزمان کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔

ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کےضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.