Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

مورخہ: 25 اپریل 2025

تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی بروقت کارروائی، اسلحہ کے زور پر شہری احسن کو لوٹنے کے بعد فرار ہونے والے 4 ملزمان گرفتار۔

کارروائی بشیر چوک نزد 60 نمبر بس اسٹاپ کے قریب عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزمان میں:

1. گلفام عرف سلمان ولد سبز علی

2. عبدالرزاق عرف موسیٰ ولد زرخون

3. ساحل ولد نادر

4. منیر ولد غلام عباس شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے شہری کا چھینا گیا موبائل فون، نقدی، 2 عدد پستول (9 ایم ایم و 30 بور)، 2 موٹر سائیکلیں جن میں سے ایک تھانہ لانڈھی سے سرقہ شدہ ہے، برآمد کر لی گئیں۔

گرفتار ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور مختلف جرائم میں جیل جا چکے ہیں۔ ان کے خلاف مقدمات الزام نمبر 230/2025 بجرم 397/34 اور 231، 332/2025 بجرم دفعہ 23-1(A) سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان ویسٹ زون پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.