Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق*سینٹرل شاہراہِ نور جہاں* کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ.

مورخہ : 03 جون 2025

*پولیس مقابلہ*

پولیس مقابلہ بمقام مین روڈ کٹی پہاڑی بلاک R نارتھ ناظم آباد حدود شاہراہِ نور جہاں میں ہوا

دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 1 ملزم بلاضرب گرفتار مزید 2 ساتھی ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت علی عباس عرف مانو ولد محمد اسماعیل جبکہ بلاضرب گرفتار ملزم کی شناخت عمر ولد عالم خان کے نام سے ہوئی

فراری ملزمان کے نام سلمان عرف ببلو اور مہیب عرف میجر معلوم ہوئے

ملزمان کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل اور 1 عدد چھینی ہوئی موٹر سائیکل برامد ہوئی

زخمی ملزم کو عباسی شہید ہسپتال اور بلاضرب گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کیا گیا ہے

ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

ترجمان ویسٹ زون پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.