Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر منشیات فروشوں/سپلائرز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری۔
DATED: 10 SEPTEMBER-2025
ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے منشیات کی سپلائی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے میا نوالی کالونی میں کاروائی کرکے ملزم محمد عمران ولد فدا محمد کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم سے پانچ کلو سے زائد (5020 گرام) چرس اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔
سپلائی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے، تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
گرفتار ملزم کے خلاف کنڑول آف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون