Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری۔
تاریخ: 18 اپریل 2025
تھانہ رضویہ سوسائٹی کی حدود میں واقع سینٹرل پبلک گرامر اسکول، جہانگیر آباد کراچی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین ملزمان کو بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں
1. ارباز خان ولد بخت زمان
2. عادل عباسی ولد ارمان الرحمان
3. عرفان عرف طورا ولد انور علی
شامل ہیں۔
کارروائی کے دوران ملزم ارباز خان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور ٹی ٹی پستول بمعہ دو زندہ راؤنڈز، ملزم عرفان عرف طورا سے ایک عدد بلا لائسنس 30 بور پسٹل، جبکہ عادل عباسی سے ایک چھینا ہوا موبائل فون (سام سنگ) برآمد کیا گیا جو کہ تھانہ ناظم آباد میں درج مقدمہ نمبر 178/2025 کا مال مقدمہ نکلا۔
ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل (نمبر KIV-5167، میکر سپر پاور 70CC) کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
ملزمان کے خلاف تھانہ رضویہ سوسائٹی میں مقدمہ نمبر 144/2025 بجرم دفعہ 324/353/34، اور مزید دو مقدمات (145/2025، 146/2025) بجرم دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج کر لیے گئے ہیں۔
مزید قانونی کارروائی کے لیے گرفتار ملزمان کو تفتیشی شعبے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی