Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ۔

1- اسٹریٹ کرمنل گرفتار

ویسٹ، تھانہ اورنگی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بلوچ گوٹھ میں کاروائی کرکے ملزم شیر علی ولد غلام رسول بخش کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔

ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

2- منشیات فروش گرفتار

ویسٹ، تھانہ مومن آباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے فقیر کالونی اورنگی ٹاؤن میں کاروائی کرکے ملزم محمد زمان ولد انتظار علی کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 20 گرام آئس اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

گرفتار ملزم کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

3- منشیات فروش گرفتار

ویسٹ، تھانہ اورنگی پولیس نے شراب کی سپلائی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے نشان حیدر چوک پر کاروائی کرکے ملزم آصف خان ولد ریاست علی کو گرفتار کیا۔

ملزم کے قبضے سے 11 عدد بوتلیں (پوائنٹس) شراب اور 30,000 روپے نقدی برآمد ہوئی۔

شراب کی سپلائی میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی

 


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.