Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے سخت احکامات پر تھانہ مومن آباد پولیس نے سگی ماں کو قتل کرنے والے دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا
میڈیا سیل ویسٹ زون کراچی
مورخہ: 11 دسمبر 2024
ملزمان نے *05 دسمبر 2024* کو گھر میں اپنی سگی والدہ بنام عزت پری کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا تھا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزم خلیل زادہ ولد امیر زادہ کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کا بڑا بھائی مختیار بھی قبل از گرفتار ہوچکا ہے اور زیر تفتیش ہے۔
گرفتار دونوں ملزمان سگے بھائی ہیں جنہوں نے جائیداد کے تنازعہ پر اپنی والدہ کو قتل کیا تھا۔
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی