Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ۔
MEDIA CELL DIGP-WEST ZONE
DATED: 15 JUNE-2025
1- ویسٹ، تھانہ سرجانی پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز ملزمان کو چھینے گئے موبائل فونز سمیت گرفتار کرلیا۔
ملزمان نے مورخہ 12 جون 2025 سیکٹر 7 میں راہگیر شہری سے اسلحہ کے زور پر واردات کی تھی۔
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 784/2025 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ سرجانی میں درج ہے۔
خدا کی بستی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے 03 ملزمان کو مسروقہ موبائل فونز سمیت گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے 03 عدد موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
برآمدہ 01 موبائل فونز مقدمہ الزام نمبر 784/2025 کا ہے، جبکہ دیگر 02 موبائل فونز کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
ملزمان کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
گرفتار ملزمان میں اقبال ولد گل حسین، ممتاز ولد محمد علی اور عاقب ولد طاہر شامل ہیں۔
2- ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر قصبہ موڑ کے قریب کاروائی کرکے عرفان ولد علی اکبر کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی