Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون جناب عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری۔
مورخہ: 03 جنوری 2025
موٹرسائیکل لفٹر گرفتار:
تھانہ مومن آباد پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم احسن ولد ظفر اقبال کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل (KJA-4364) برآمد ہوئی، جس کا مقدمہ تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج ہے۔ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے AVLC کے حوالے کردیا گیا۔
موبائل چھیننے والا ملزم گرفتار:
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جھپٹا مار ملزم عبداللہ ولد ایوب کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے دو چھینے گئے موبائل اور چوری شدہ موٹرسائیکل (KFD-7486) برآمد ہوئی۔ مقدمہ درج، جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔
جواء سٹہ آپریٹرز گرفتار:
تھانہ پاکستان بازار پولیس نے اکبر شہید چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان (مشرف، محمد ارشد، محمد شبیر) کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے جواء کی رقم اور پرچیاں برآمد ہوئیں۔ مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون