Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کرمنلز اور موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری۔
DATED: 06 AUGUST-2025
1- سینٹرل، تھانہ حیدری مارکیٹ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کرتے ہوئے مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت اور برآمدگی درج ذیل ہے
1. آریب ولد ظفر
2. سیف علی شاہ ولد محمد شہزاد
برآمدگی : موٹر سائیکل نمبر KKS-7462، یونیک 70، رنگ سیاہ
مقدمہ الزام نمبر 336/2025 بجرم دفعہ 381-A تعزیرات پاکستان، تھانہ ناظم آباد میں درج۔
3. محمد عمران ولد مر ید حسین
4. عمران ولد احمد
برآمدگی: موٹر سائیکل نمبر KIT-9066، ہائی اسپیڈ 70، رنگ سیاہ
مقدمہ الزام نمبر 478/2025 بجرم دفعہ 381-A تعزیرات پاکستان، تھانہ سر سید میں درج۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
2- سینٹرل، تھانہ نیو کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کامیاب ایکشن لیتے ہوئے محمد ریاض ولد محمد یوسف کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 536/2025 بجرم دفعہ 23(i)-A سندھ آرمز ایکٹ تھانہ نیو کراچی میں درج کر لیا گیا۔
برآمدگی ملزم سے:
ایک عدد 30 بور پستول بمعہ 02 عدد زندہ راؤنڈ
ایک عدد موٹر سائیکل (یونیک 70 سی سی)
رجسٹریشن نمبر KMH-7324، انجن نمبر 1946539
مزید تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گرفتار ملزم ایک خطرناک عادی مجرم ہے اور اس کا متعدد مقدمات کا ریکارڈ موجود ہے۔
سابقہ ریکارڈ:
1. مقدمہ نمبر 324/2020 بجرم دفعہ 381-A تعزیرات پاکستان تھانہ بغدادی
2. مقدمہ نمبر 153/2023 بجرم دفعہ 23(i)-A سندھ آرمز ایکٹ سی ٹی ڈی
3. مقدمہ نمبر 393/2023 بجرم دفعہ 392/397/34 تعزیرات پاکستان تھانہ موچکو
4. مقدمہ نمبر 96/2022 بجرم دفعہ 6(9)B کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹنس ایکٹ تھانہ رِسالا
5. مقدمہ نمبر 299/2021 بجرم دفعہ 23(i)-A سندھ آرمز ایکٹ تھانہ کلا کوٹ
6. مقدمہ نمبر 307/2019 بجرم دفعہ 6(9)B کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹنس ایکٹ تھانہ چاکیوارہ
7. مقدمہ نمبر 308/2019 بجرم دفعہ 23(i)-A سندھ آرمز ایکٹ تھانہ چاکیوارہ
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی