Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات پر ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
مورخہ: 15 اپریل 2025
تھانہ نیو کراچی کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرمنل راوت قمر عرف مون ڈیڈی ولد محمد قمر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم کا ساتھی فر ہاز ولد نامعلوم پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔
کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ لوڈ میگزین اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ زخمی ملزم کو برائے علاج و معالجہ عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
برآمدہ موٹر سائیکل کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
مزید کارروائی جاری ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی