Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن صاحب کے خصوصی احکامات اور ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر زون ویسٹ میں منشیات فروشوں، گٹکا ماوا سپلائرز و دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کومبنگ سرچ آپریشن بدستور جاری-

DATED: 09 SEPTEMBER-2025

ڈسٹرکٹ سینٹرل

تھانہ سمن آباد

تھانہ سمن آباد علاقے ڈی۔ٹی پٹی گجر نالہ بلاک 18 اور 19 میں کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل

تھانہ ناظم آباد

تھانہ ناظم آباد کے علاقے مجاہد کالونی ناظم آباد نمبر 4، میں کومبنگ سرچ آپریشن کیا گیا ۔

کومبنگ/سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی گئی۔

کومبنگ/سرچ آپریشن متعلقہ ڈی ایس پیز کی زیرنگرانی ہمراہ نفری و لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے اپنے فرائض سرانجام دیئے۔

سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لانا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.