Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب کے خصوصی احکامات و ہدایات پر ضلع ویسٹ تھانہ پاکستان بازار پولیس نے مورخہ 18 اگست کو اورنگی ٹاؤن میں تاجر محمد نعیم کے اندھے قتل کا معمّہ حل کرتے ہوئے مرکزی فائیرر سمیت دو اجرتی قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔ قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد

مورخہ: 23 اگست 2025

ملزمان نے مورخہ 18 اگست کی صبح اورنگی ٹاؤن شاداب گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کرکے محمد نعیم ولد محمد شبیر نامی تاجر کو قتل کیا تھا۔ قتل کا مقدمہ 319/2025 بجرم دفعہ 302/34 ت پ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ اورنگی میں درج کیا گیا تھا۔

ایس ایچ او پاکستان بازار نے موصولہ CCTV فوٹیج اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان کے قبضہ سے قتل میں استعمال ہونے والے 02 (غیر قانونی) اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ مقتول کے قتل کی سپاری اور صبح گھر سے نکلنے کی اطلاع اسی کے ساتھ مارکیٹ میں کام کرنے والے تاجر نے فراہم کی تھی۔

اعترافی بیان کے مطابق، مقتول اپنے فرزند کو اسکول چھوڑنے نکلا تو اسی وقت تعاقب شروع کیا اور واپسی پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

مزید انکشاف ہوا کہ قتل کی سازش کرنے والے مرکزی ملزم کی ملاقات قاتلوں سے کالا علم کرنے والے ایک بابا کے اڈے پر ہوئی، جہاں قتل کی منصوبہ بندی طے پائی۔

ساتھی تاجر نے ذاتی عناد کی بنیاد پر یہ قتل کرانے کی سپاری ڈیڑھ لاکھ روپے میں دی تھی، جس میں سے وہ ایک بار 30 ہزار اور پھر 20 ہزار (مجموعی طور پر 50 ہزار روپے) قاتلوں کو ادا کر چکا تھا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مزید غیر قانونی اسلحہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ سازش کے مرکزی کردار کی تلاش جاری ہے۔

گرفتار ملزمان میں محمد نوید عرف شاکر ولد نہال (فائیرر) اور محمد عمر ولد عمران (رائیڈر) شامل ہیں، جنہیں CCTV فوٹیج میں بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.