Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
میڈیا سیل ویسٹ زون کراچی
مورخہ: 20 جنوری 2025
ویسٹ، تھانہ منگھوپیر پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر خان محمد گوٹھ میں کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینی گئی نقدی رقم اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
برآمدہ موٹرسائیکل کے چھینے جانے کا مقدمہ الزام نمبر 65/2025 بجرم دفعہ 397/34 تھانہ منگھوپیر میں درج ہے۔
ملزمان کے قبضے سے مزید ایک اور موٹرسائیکل کو قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے، جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مزید سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں غلام قادر ولد مندر دوست اور اللّٰہ دنوں ولد ہزار خان شامل ہیں۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون