Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

آئی جی پی سندھ جناب غلام نبی میمن صاحب کے خصوصی احکامات اور ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے ہدایات پر زون ویسٹ میں کومبنگ/سرچ آپریشن ۔

مورخہ 19 مئی 2025

1- سینٹرل، تھانہ سپر مارکیٹ کی حدود سی ون ایریا الیاس گوٹ میں کومبنگ اپریشن۔

آپریشن لیاقت اباد ڈویژن پولیس اور رینجرز نے سی ون ایریا الیاس گوٹھ کے اطراف میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا گیا۔

ڈی ایس پی گلبہار /ڈی ایس ار رینجرز اور ایس ایچ او سپر مارکیٹ کی سربراہی،اور لیڈیز سرچر، انٹیلیجنس اسٹاف پولیس موبائلوں اور رینجرز کی موبایلوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔

2- ویسٹ، تھانہ اورنگی کے علاقے بلوچ گوٹھ شاہ فیصل محلہ اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ/سرچ آپریشن جاری۔

کومبنگ/سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو مسدود کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی۔

بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی گئی۔

کومبنگ/سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی اورنگی کی زیرنگرانی ایس ایچ او اورنگی اور مومن آباد ہمراہ نفری و لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دیا۔

سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لانا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.