Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

زون ویسٹ میں اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری

میڈیا سیل ویسٹ زون کراچی

مورخہ: 27 جنوری 2025

تھانہ پیرآباد پولیس نے ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر پراچہ قبرستان کے قریب کاروائی کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔

سوشل میڈیا سے موصولہ CCTV فوٹیج میں بھی ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

گرفتار ملزمان میں عامر ولد فرید اور عثمان ولد گل زادہ شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، 510 گرام چرس، موبائیل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.