Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن صاحب نے ویسٹ زون کے ضلع سینٹرل میں قائم پہلے سینٹرلائزڈ انویسٹیگیشن سیل (CIC) لیاقت آباد ڈویژن کا دورہ کیا
Dated: 21 August 2025
ڈی ائی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب نے آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن صاحب کا بڑی گرمجوشی سے استقبال کیا۔
اس موقع پر زون ویسٹ کے دونوں ایس ایس پیز صاحبان سینٹرل و ویسٹ و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
ڈی ائی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب نے اس حوالے سے آئی جی صاحب سندھ کو بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ سینٹرلائزڈ انویسٹیگیشن سیل (CIC) میں پیشہ ورانہ تفتیشی پولیس افسران کو تعینات کیا گیا ہے جو تفتیشی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں ایک مؤثر اقدام ہے۔ سینٹرلائزڈ انویسٹیگیشن سیل لیاقت آباد ڈویژن میں سی آر او (CRO) آفس بھی قائم کیا گیا ہے جس میں کریمنلز کے ریکارڈ ٹیکنیکل بنیادوں کی بابت باآسانی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
جبکہ کرائم کے بارے میں ڈی آئی جی ویسٹ زون نے آئی جی صاحب سندھ کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ زون ویسٹ میں 60 سے 70 پرسنز کرائم کا خاتمہ کیا جا چکا ہے مزید کرائم پر قابو پانے کے لیے بہتر حکمت عملی کے تحت ورکنگ جاری ہے۔
آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن صاحب نے فرمایا کہ بہت جلد آئندہ بھی کراچی کے دوسرے اضلاع میں سینٹرلائزڈ انویسٹیگیشن سیل (CIC) قائم کیئے جائیں گے تاکہ تفتیش کے دائرہ کار کو بڑھایا جا سکے۔
آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن صاحب نے سینٹرلائزڈ انویسٹیگیشن سیل (سی آئی سی) لیاقت آباد ڈویژن کا مکمل وزٹ کر کے جائزہ لیا اور مناسب ہدایات جاری فرمائیں۔
بعد ازاں آئی جی صاحب سندھ کا ڈی آئی جی ویسٹ زون آفس کا وزٹ
آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن صاحب نے ڈی آئی جی آفس ویسٹ زون کا بھی وزٹ کیا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن صاحب نے اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ زون آفس کی کانفرنس روم میں تمام افسران سے میٹینگ کی اور اہم ہدایات جاری فرمائیں۔
اس موقع پر جناب آئی جی صاحب سندھ نے سینٹرل و ویسٹ کے انویسٹیگیشن افسران کو ان کی اچھی کارکردگی کی بنیاد پر CC-1 سرٹیفکیٹ سے نواز۔ اس کے علاوہ ڈی آئی جی آفس ویسٹ زون کے برانچ انچارجز کو بھی اچھی کارکردگی پر اپنے دست مبارک سے تعریفی سرٹیفکیٹ CC-1 دیا گیا۔
ترجمان ویسٹ زون پولیس کراچی