Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

میڈیا سیل ویسٹ زون کراچی

مورخہ: 14,15 جنوری 2025

1️⃣ خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں کارروائی

شاہین فورس نے دورانِ گشت پردہ پارک، سیکٹر 5C2 نارتھ کراچی کے قریب اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی کی۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں:

ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

دوسرا ڈاکو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار

گرفتار ملزمان کی شناخت:

زخمی: احمد ولد مصطفیٰ

بغیر زخمی: سمیر

پولیس نے موقع سے ایک لوڈڈ 30 بور پسٹل، دو موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال جبکہ دوسرا ملزم تھانے منتقل کیا گیا۔

2️⃣ لیاقت آباد تھانے کی حدود میں کارروائی

ندی کنارے تین ہٹی پل کے قریب دورانِ گشت پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی کی۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت:

جاوید حسین ولد نوید حسین

پولیس نے موقع سے ایک لوڈڈ 30 بور پسٹل اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی۔ زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

3️⃣ سرجانی ٹاؤن کے حدود میں کارروائی

حسن بروہی گوٹھ، ندی کے قریب دورانِ گشت پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس نے 4 مشکوک افراد کو 2 موٹر سائیکلوں پر دیکھا اور رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔

جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار۔

زخمی ملزم کی شناخت خادم حسین عرف لاہوتی ولد محمد بخش بروہی کے نام سے ہوئی۔

برآمدگی:

ایک پستول بمعہ 2 گولیاں

موبائل فون

موٹر سائیکل (نمبر: KPI-8447)

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.