Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات پر ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مورخہ: 21 جون 2025

پولیس نے خفیہ اطلاع پر دو مختلف کاروائیوں کے دوران 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم لال خان کا نام مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست/لسٹ میں بھی شامل ہے۔

گرفتار ملزمان سے دیڑھ کلو سے زائد (1760 گرام) چرس اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف کنڑول آف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں ابراہیم ولد وزیر وہاب اور لال خان عرف لالو ولد محمد خان شامل ہیں۔

گرفتار ملزم ابراہیم ولد وزیر عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

1. مقدمہ الزام نمبر 841/2022 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ عزیز آباد۔

2. مقدمہ الزام نمبر 844/2022 بجرم دفعہ 23 (i) A اسلحہ ایکٹ تھانہ عزیز آباد۔

ترجمان ویسٹ زون پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.