Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
زون ویسٹ میں منشیات فروشی میں ملوث عادی مجرمان کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری
مورخہ: 04 مئی 2025
جناب آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن صاحب کے منشیات فروشوں کے خلاف سخت احکامات و ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔
تھانہ پیرآباد پولیس نے منشیات کی سپلائی میں ملوث ملزم عامر گل ولد عالم گل کو 04 کلو حشیش سمیت گرفتار کرلیا۔
دوسری کاروائی
تھانہ پاکستان بازار پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم شاداب عرف جلہ ولد صنعت علی کو ایک کلو 10 گرام چرس کیساتھ گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی سنگین نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔
ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی