Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

آئی جی پی سندھ جناب غلام نبی میمن صاحب کے خصوصی احکامات اور ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کومبنگ/سرچ آپریشن۔

مورخہ: 04 مارچ 2025

ویسٹ، تھانہ پیرآباد کے مختلف علاقوں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن۔

سرچ آپریشن پیرآباد کے علاقے فرنٹیئر کالونی، قصبہ کالونی اور میاں والی کالونی کے علاقوں میں کیا گیا۔

کومبنگ/سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے ٹارگیٹڈ گھروں کی تلاشی لی گئی۔

بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کیا گیا۔

کومبنگ/سرچ آپریشن میں ایس پی منگھوپیر کی زیرنگرانی ایس ایچ او پیرآباد ہمراہ نفری و لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے فرائض سرانجام دیا۔

سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لانا ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.