Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف سخت احکامات و ہدایات پر گزشتہ رات مختلف تھانہ جات کی حدود میں پولیس مقابلے۔
DATED: 12 JULY-2025
*تھانہ مومن آباد*
ویسٹ، تھانہ مومن آباد کے علاقے الفتح قبرستان کے قریب پولیس اور ڈکیت گینگ سے مقابلہ۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 02 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ 02 ساتھی ملزمان فرار۔
گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت عمیر خان ولد علی حسن اور سعید خان ولد سیف اللّٰہ کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، چھینے گئے 06 موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان کے زیر استعمال برآمدہ موٹرسائیکل بھی تھانہ پاکستان بازار کے علاقے کی سرقہ شدہ ہے۔
ملزمان کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، جبکہ فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں کی جارہی ہیں۔
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔
*تھانہ جوہر آباد*
سینٹرل، تھانہ جوہر آباد کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ۔
پولیس مقابلہ بمقام دارالعلوم نعیمہ نزد ابراہیم علی بھائی اسکول بلاک 15 جوہر اباد فیڈرل بی ایریا حدود جوہر آباد میں ہوا
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ2 مزید ساتھی ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت امان اللہ ولد شیر زادہ کے نام سے ہوئی
فراری ملزمان کے نام نفاظ الاسلام ولد جمال اور احسان عرف کانا ولد نامعلوم معلوم ہوا
ملزم کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل 3 راؤنڈز اور 2 عدد موبائل فون برامد ہوئے
زخمی ملزم کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیاگیا
*تھانہ پاپوشنگر*
سینٹرل، تھانہ پاپوشنگر کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ۔
پولیس مقابلہ بمقام احسان ہوٹل پاپوشنگر قبرستان ناظم آباد حدود پاپوشنگر میں ہوا
ملزمان ایک شہری کو لوٹ رہے تھے کہ سادہ لباس اہلکار نے ملزمان کو انٹرسیپٹ کیا اس اثناء میں پاپوشنگر پولیس پہنچی اور ملزمان سے مقابلہ ہوا۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ1 مزید ساتھی ملزم پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت دوست محمد ولد ولی محمد کے نام سے ہوئی
ملزم کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل، 3 عدد موبائل فون اور 1 آلٹو کار برامد ہوئی
زخمی ملزم کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیاگیا
*تھانہ سرجانی ٹاؤن*
ویسٹ، تھانہ سرجانی کے علاقے حسن بروہی گوٹھ روڈ پر پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ۔
دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 01 زخمی ملزم سمیت 01 بلا ضرب ملزم (ٹوٹل 02 ملزمان) گرفتار۔
گرفتار ملزمان کی شناخت جان شیر عرف راجا ولد جمشیر (زخمی) اور اویس ولد اظہر علی (بلا ضرب) کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینا گیا موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے اسپتال جبکہ گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کیا جارہا ہے۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔
*تھانہ بلال کالونی*
سینٹرل، تھانہ بلال کالونی پولیس کا دوران پیٹرولنگ ڈکیتوں سے آمنا سامنا۔
ملزمان کی پولیس پر فائرنگ, جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ۔
ملزمان سے 2 پستول ایک عدد 9mm ایک عدد 30 بور بمعہ راؤنڈز 6 سے زائد چھنے ہوئے موبائل فون, واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل، نقدی برآمد۔
زخمی ملزمان کی شناخت
(1) دانش عرف کالا ولد محمد اقبال
(2) توحید عرف پتلو ولد ندیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔
فائرنگ کا تبادلہ علاقہ تھانہ بلال کالونی سیکٹر 5D نزد بلدیہ اسکول عید گاہ گراؤنڈ کے قریب پیش آیا۔
ملزمان کو برائے علاج و معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔
, جبکہ برآمدہ چھنے ہوئے موبائل فون کا بھی ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمات و دیگر قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون