Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری۔
DATED: 21 OCTOBER -2025
1- ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار کے علاقے پتنگ چوک کے قریب پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ۔
دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 01 زخمی ملزم سمیت 02 بلا ضرب ملزم (ٹوٹل 03 ملزمان) گرفتار۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عمران ولد زبیر (زخمی)، راحیل (بلا ضرب) اور بلال (بلا ضرب) کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے، جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے اسپتال جبکہ گرفتار ملزمان کو تھانے منتقل کیا جارہا ہے۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔
2- سینٹرل، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ۔
پولیس مقابلہ ندی کنارہ لیاری ندی نزد گلزار ہوزری سیکٹر 12D نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں ہوا
مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دو ساتھی موقع سے موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب۔
زخمی گرفتار ملزم کی شناخت سردار ولی ولد باری داد کے نام سے ہوئی ہے،
جبکہ فراری ملزمان کا نام رحمان ولد ایفک اور برجان ولد طور ماما معلوم ہوئے ہیں ۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل بمعہ لوڈ میگزین اور راؤنڈز برآمد ہوئے۔
زخمی ہونے والے ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
فرار ہونے والے ملزم کی تلاش میں پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔
ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی