Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب کے احکامات و ہدایات کی روشنی میں پولیس ٹریننگ کالج (PTC) سعید آباد میں تفتیشی افسران کے لیے ایک خصوصی تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کورس کا مقصد شعبہ تفتیش میں جدید ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر اور آلات کے مؤثر استعمال سے متعلق افسران کو عملی آگاہی فراہم کرنا تھا۔
مورخہ: 19 مئی 2025
یہ کورس ڈی آئی جی پی ٹریننگ، پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد، ڈی آئی جی پی ویسٹ اور GIZ کے باہمی تعاون سے منعقد کیا گیا، جس میں کراچی کے مختلف تھانوں سے تعلق رکھنے والے 50 سے زائد تفتیشی افسران نے شرکت کی۔
کورس کے دوران IT انچارج ویسٹ زون ASI نوید باجوہ اور ان کی ٹیم نے افسران کو تفتیشی سافٹ ویئرز، تلاش ڈیوائس اور دیگر تکنیکی آلات کے مؤثر استعمال سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ تربیتی سیشنز میں افسران نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور سیکھنے کے اس موقع کو خوب سراہا۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون کی ہدایت پر شعبہ تفتیش کی صلاحیتوں میں بہتری لانے کے اس اقدام کا مقصد پولیس کارکردگی کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا اور جرائم کے خاتمے میں موثر پیش رفت کو ممکن بنانا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی