Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ویسٹ زون میں منشیات فروشوں کے خلاف دو بڑے گرینڈ آپریشن، نو (09) خطرناک ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں چرس، آئس، کرسٹل اور منشیات سے حاصل شدہ نقد رقم برآمد

از دفتر میڈیا سیل

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ویسٹ زون کراچی

مورخہ : 09 جون 2025

انسپکٹر جنرل سندھ غلام نبی میمن صاحب اور وزیر داخلہ سندھ کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ڈی آئی جی ویسٹ زون جناب عرفان علی بلوچ صاحب کی خصوصی ہدایات پر منشیات کے ناسور کے خلاف ویسٹ زون پولیس کا بڑا ایکشن، گزشتہ رات ضلع ویسٹ اور سینٹرل میں دو مختلف مقامات پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور گرینڈ آپریشنز کیے گئے۔

*پہلا آپریشن – تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا (خمیسو گوٹھ):*

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے خمیسو گوٹھ میں پولیس نے ایک منظم اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 06 انتہائی مطلوب اور عادی منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس، کرسٹل، آئس اور منشیات کی فروخت سے حاصل شدہ نقد رقم برآمد کی گئی۔

ملزمان عرصہ دراز سے اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث تھے اور قانون کی نظروں میں مطلوب تھے۔

*دوسرا آپریشن – تھانہ پیر آباد (لاسی پاڑہ):*

ڈسٹرکٹ ویسٹ کے بدنام زمانہ علاقے لاسی پاڑہ میں پولیس نے خطرناک منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ دورانِ کارروائی ملزمان کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی، تاہم پولیس نے مؤثر حکمت عملی کے ذریعے علاقہ کلیئر کرواتے ہوئے 03 اہم منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں چرس، آئس، کرسٹل اور بھاری رقم برآمد کی گئی۔

یہ ملزمان بھی اس مکروہ دھندے میں پیشہ ورانہ انداز میں ملوث رہے ہیں اور سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کے حامل ہیں۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب نے ان کامیاب کارروائیوں کو پولیس کی ٹیم ورک، پختہ عزم اور عوام کو منشیات جیسے ناسور سے پاک کرنے کے مشن کا نتیجہ قرار دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ:

"ویسٹ زون میں منشیات فروشی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ جرائم پیشہ عناصر کے لیے ویسٹ زون میں کوئی جگہ نہیں۔ پولیس عوام کے تعاون سے ہر قیمت پر ان ناسوروں کو ختم کر کے دم لے گی"

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ منشیات کے اس نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارنے کا عمل جاری ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.