Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب کے احکامات و ہدایات اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری
*مورخہ : 23 جنوری 2025*
ویسٹ : تھانہ منگھوپیر پولیس کا ڈکیتی کی واردات کو ناکام بناتے ہوئے مسلح ملزمان سے مقابلہ۔
دوطرفہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دونوں مسلح ملزمان ہلاک، جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
مسلح ملزمان منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب الحاق نامی شہری کو واردات کا نشانہ بنا کر فرار ہورہے تھے۔
گشت پر معمور پولیس پہنچی تو ملزمان فائرنگ کرتے فرار ہوئے اور بعد تعاقب ماربل ایریا کنواری کالونی میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران دونون ملزمان ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ملزمان سے 02 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، چھینا گیا موبائل فونز، پرس، نقدی رقم اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے، جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
ہلاک ملزمان کو پولیس کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہیں۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی