Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ناظم آباد پولیس کی بروقت کارروائی، چھینی گئی کرولا کار کورنگی سے برآمد

مورخہ: 22 فروری 2025

ناظم آباد نمبر 3 قصرِ شیریں قباء مسجد کے قریب ڈرائیور نویز خان سے رات 10 بجے کے قریب ملزمان نے کرولا کار چھین لی۔ ملزمان ڈرائیور کو بھی ساتھ لے کر ملیر چلے گئے اور بعد ازاں ملیر ہالٹ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

ڈرائیور رکشے میں سوار ہو کر گارڈن پہنچا اور مالکان کو اطلاع دی، جنہوں نے رات 12:25 بجے مددگار 15 پر واقعے کی اطلاع دی۔

ناظم آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رات 1:30 بجے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مدرسہ دارالعلوم کے قریب سے چھینی گئی گاڑی برآمد کرلی۔ تاہم، ملزمان پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ویسٹ زون پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.