Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری۔

DATED: 01 SEPTEMBER-2025

ویسٹ، تھانہ سرجانی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر بھٹو چوک سیکٹر 7 کے قریب کاروائی کرکے 03 ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، موٹر سائیکل، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔

برآمدہ موٹرسائیکل نمبری KTB-3371 بھی تھانہ سرجانی کے علاقے سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی ہے۔

واردات کا مقدمہ الزام نمبر 923/2025 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ سرجانی ٹاؤن میں درج ہے۔

ملزمان نے مورخہ 09 نومبر 2024 کو ہاؤس روبری کی دو مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

واردات کا مقدمہ الزام نمبر 1338/2024 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ سرجانی میں درج ہے۔

واردات کا مقدمہ الزام نمبر 1351/2024 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ سرجانی میں درج ہے۔

ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں اویس ولد علا والدین، حماد ولد نعیم اور اویس ولد دانش شامل ہیں۔

گرفتار ملزم حماد عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ڈکیتی کے واردات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.