Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ۔
مورخہ: 09 جنوری 2025
ویسٹ، تھانہ گلشن معمار پولیس نے CCTV کی مدد سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان نے مورخہ 04/01/2025 نواز شریف پارک گلشنِ معمار کے قریب راہگیر شہری سے موبائل چھینا تھا۔
پولیس نے CCTV کی مدد سے شناخت کے بعد انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرکے 03 رکنی گینگ کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں فیصل ولد عابد، وصال ولد عارف اور سراج ولد علی محمد شامل ہیں۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی