Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی ہدایات پر زون ویسٹ میں مسلسل کاروائیاں جاری
میڈیا سیل ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی
مورخہ : 21 دسمبر 2024
تھانہ ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے فیکٹری/ ڈسٹریبیوشن لوٹنے والے اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث بڑا گینگ پکڑ لیا۔
22 لڑکوں پر مشتمل گینگ انیسا کرن نامی خاتون چلا رہی تھی۔
ملزمان ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ملزمان واردات سے قبل فیکٹری میں کام حاصل کرکے ریکی کرتے تھے۔
واردات کے وقت انیسا کرن ملزمان کی سہولت کاری کے لئے ساتھ رہتی تھی۔
انیسا کرن کا شوہر سعد اسکا سہولت کار تھا جو نوجوان سیلز مین، آرڈر بُکر سمیت فیکٹری میں کام کرنے والے لڑکوں کو ڈکیتی کی ترغیب اور لالچ دیکر گینگ میں شامل کرتا تھا۔
گرفتار ملزم عبدالباسط ملٹی نیشنل کمپنیوں میں نوکری کرتا رہا ہے جبکہ پچھلے سال دبئی میں ملازمت کررہا تھا۔
گینگ میں شامل ڈکیتی کرنے والے بیشتر ملزمان عرصہ 1 سال سے وارداتیں کررہے تھے جو پہلی دفعہ گرفتار ہوئے ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، 3 عدد پسٹل، موبائل فون، نقد رقم، لیڈیز پرس، والٹ، کیمرہ، لیپ ٹاپ برآمد۔
گرفتار ملزمان میں شیر دل، عبدالرافع، کبیر ، باسط ، سعد اور انیسا کرن شامل ہیں۔
ملزمان شیر دل اور رافع اس سے قبل ڈیفینس تھانہ میں گرفتار ہوچکے ہیں۔
ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بلال کالونی ، شاہراہ نور جہاں ، ڈیفینس ، گلشن معمار ، حیدری مارکیٹ ، عزیز آباد ، مبینہ ٹاؤن ،عزیز بھٹی ،قائد آباد ،بن قاسم اور شاہ لطیف میں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے
قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ، تفتیش کا عمل جاری۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی