Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

مورخہ 24 جنوری کو ڈکیتوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کو زخمی کرنے والا مرکزی ملزم دوران مقابلہ ہلاک

مورخہ 28 جنوری 2026

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ نے پولیس مقابلے میں شامل ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد CC-II اور کیش ایوارڈ سے نوازا

24 جنوری کو ڈکیتوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اویس کے زخمی ہونے پر ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے واضح احکامات جاری فرمائے تھے

تھانہ پاکستان بازار پولیس کی تشکیل دی گئی ٹیم سے ملزمان کا بمقام گلشن ضیاء بلاک ڈی کے پاس مقابلہ ہوا، مقابلے کے بعد پولیس اہلکار کو زخمی کرنے والا مرکزی ملزم ہلاک ہو گیا۔

ہلاک ملزم کی شناخت محمد فرحان عرف نوید عرف انڈہ ولد محمد استقبال کے نام سے ہوئی۔

ابتدائی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ہلاک ملزم قتل سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.