Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر زون ویسٹ میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات
DATED: 10 MARCH 2026
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب کی جانب سے زون ویسٹ کے تمام پولیس افسران کو یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے سلسلے میں اہم احکامات و ہدایات
تمام ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز یوم شہادت حضرت علی کی مناسبت سے نفری کو اچھی طرح بریف کریں گے۔
تمام ایس ایس پیز، ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز جلوس و مجالس کے منتظمین و پرمٹ ہولڈرز کے ساتھ رابطہ کو یقینی بنائیں اور ان کے درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر فوری حل کریں۔
شکایات کی رسائی، معلومات کی شیئرنگ اور لمحہ بہ لمحہ نگرانی کیلئے ضلعی سطح پر خصوصی کنٹرول روم قائم کیا جائے۔
موبائیل پیٹرولنگ اور موٹر سائیکل شاہین فورس کا گشت موثر اور زیادہ سے زیادہ رکھا جائے۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ردعمل دینے کیلئے ریزرو فورس کے خصوصی دستے موجود رہیں گے۔
عزاداری کے جلوسوں کی تمام گذرگاہوں کو محفوظ بنانے کیلئے روٹس کی مکمل سوئپنگ اور سرچنگ کے خصوصی اقدامات کیئے جائیں تاکہ جلوس بخیریت اپنی منزل مقصود پر پہنچ سکیں۔
جلوسوں کی گذرگاہوں پر ناجائز تجاوزات کو فوری ہٹا کر مکمل کلیئر کیا جائے۔
گاڑیوں کی پارکنگ امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں سے کافی فاصلے پر ہونی چاہیئے تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی بھی نقص امن کا مسئلہ درپیش نہ ہو۔
خواتین کی مجالس پر لیڈیز پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کو بھی تشکیل کردہ سیکیورٹی پلان کا حصہ بنایا جائے۔
انٹیلیجنس سیکشن مشکوک افراد اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے۔
دوران مجالس و جلوس آس پاس کے اردگرد مشکوک بیگز، پرس، شاپر یا دیگر کوئی بھی ایسی اشیاء یا شخص جوکہ عام حالات سے ہٹ کر مشکوک نظر آئے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ سے چیک کرایا جائے۔
تمام جلوسوں کے روٹس پر روٹ سیلنگ، اسنیپ چیکنگ اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی اور روف ٹاپ بلند عمارتوں پر اسنائپرز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔
جلوس کے روٹس، داخلی و خارجی راستوں اور واپسی کے راستوں پر خصوصی سیکیورٹی انتظامات رکھے جائیں۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون نے تمام افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ جلوس کے دوران امن و امان برقرار رکھنے، شرکاء کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی زمہ داریاں پوری مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔
تمام صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے ڈی آئی جی آفس ویسٹ زون میں کنٹرول روم (آپریشن بیس) قائم کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس سے مکمل تعاون کریں، مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع مددگار-15 پر دیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کا اولین فرض ہے۔
میڈیا سیل - ویسٹ زون کراچی