Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری۔

مورخہ: 25 جون 2025

1- سینٹرل، تھانہ اجمیر نگری پولیس کا بین الصوبائی ڈکیت (ظالم چانڈیو گینگ) ساتھ مقابلہ

بمقام سروس روڈ نزد 4 جے بس اسٹاپ کے قریب مقابلے کے دوران انتہائی خطرناک 4 ملزمان جس میں سے 2شدید زخمی ہالت میں اور 2 کو بلا ضرب گرفتار کرلیا گیا

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پسٹل ایک 30 بور ایک پسٹل 9 ایم ایم لوڈ میگزین 04 عدد چھیننے ہوے موبائل فون اور 1موٹر سائیکل ہنڈا 125 ایک موٹر سائیکل سپر اسٹار بھی برآمد کرلی گئی

گرفتار ملزمان کی شناخت

(1) مور حسین عرف زخمی چانڈیو ولد محرم حسین

(زخمی)

(2) انتھینی عرف کالو ولد جون مسیح ( زخمی)

(3) فرحان عرف چٹہ ولد غلام محیداین

(4) علی شان ولد محمد رفیق کہ ناموں سے ہوئی

برآمدہ موٹر سائیکلوں کا ریکارڈ بزریعہ CPLC چیک کیا جا رہا ہیں۔

2- سینٹرل، شاہراہِ نور جہاں کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ.

پولیس مقابلہ بمقام KDA گراؤنڈ بلاک U نارتھ ناظم آباد حدود شاہراہِ نور جہاں میں ہوا

دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ1 مزید ساتھی ملزم پولیس پر فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت کاشف ساجد خان ولد یامین خان کے نام سے ہوئی

فراری ملزم کا نام ریحان ولد رئیس معلوم ہوا

ملزم کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل برامد ہوا

زخمی ملزم کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے

ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

3- ڈسٹرکٹ سینٹرل بلال کالونی پولیس کا صبح سویرے موٹر سائیکل چھیننے والے بین الصوبائی گینگ کے ساتھ مقابلہ

ملزمان کی پولیس پر فائرنگ, جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی جبکہ دوسرا بلا ضرب گرفتار۔

ملزمان کے قبضے سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل، چھیننے ہوئے موبائل فون پرس، نقدی برآمد۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت

(1) غلام حیدر ولد جلال خان

(2) گل ولد جمن کے ناموں سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کا تبادلہ علاقہ تھانہ بلال کالونی کفایا شاپنگ سینٹر کے قریب پیش آیا۔

ملزمان کو برائے علاج و معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمات و دیگر قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.