Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

جناب آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن صاحب کے خصوصی احکامات و ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف زون ویسٹ میں کومبنگ سرچ آپریشن جاری

میڈیا سیل ویسٹ زون کراچی

مورخہ: 09 فروری 2025

1️⃣ تھانہ اقبال مارکیٹ اور تھانہ منگھوپیر:

تھانہ اقبال مارکیٹ کے علاقے منصور نگر اور صادق آباد جبکہ تھانہ منگھوپیر کے علاقے شیدی گوٹھ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

داخلی و خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے، جبکہ ہوٹلوں، دکانوں، گوداموں اور خالی پلاٹوں کی بھی چیکنگ کی جا رہی ہے۔

2️⃣ تھانہ رضویہ سوسائٹی:

ایس ڈی پی او ناظم آباد کی نگرانی میں ایس ایچ او رضویہ سوسائٹی اپنی نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس ٹیم کے ہمراہ سراج کالونی ندی کنارہ اور الحسین چوک کے اطراف کومبنگ آپریشن کر رہے ہیں۔

تمام مقامات پر آپریشن کے دوران SVAS اور Talash Device کی مدد سے مشتبہ افراد کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی جا رہی ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.