Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مسلسل کاروائی جاری ہے۔

تاریخ: 21 دسمبر 2024

یوسف پلازہ پولیس کی کارروائی

یوسف پلازہ پولیس نے گشت کے دوران شاہراہ پاکستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹر سید حماد علی زیدی کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کے قبضے سے چوری شدہ ہنڈا 125 موٹر سائیکل (نمبر KOP-9077) برآمد ہوئی، جو تھانہ شاہ فیصل کالونی کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 610/2024 پہلے ہی درج ہے۔ مزید تفتیش کے لیے ملزم کو تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ناظم آباد پولیس کی کارروائیاں

خفیہ اطلاع اور دورانِ پیٹرولنگ کیے گئے اقدامات میں ناظم آباد پولیس نے دو اہم کارروائیاں کیں:

1️⃣ بائیک لفٹنگ:

ناظم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان دانش ولد افتخار احمد اور محمد ارسلان ولد محمد الطاف کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی، جو تھانہ ٹیپو سلطان کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 463/2024 پہلے سے درج ہے۔ انہیں مزید تفتیش کے لیے AVLC کے حوالے کردیا گیا ہے۔

2️⃣ منشیات فروش:

پیٹرولنگ کے دوران شک کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے محمد محمود عرف قیصر سبزی والا کو گرفتار کیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے 25 گرام آئس منشیات برآمد ہوئی۔

ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 555/2024 کے تحت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.