Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائی جاری
مورخہ: 27 دسمبر 2024
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کامیاب کارروائی
اسٹریٹ کرائم میں مطلوب ملزم راشد ولد رانا ریاض کو منگل بازار سروس روڈ سیکٹر 11G نیو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔
برآمدگی:
ایک 9mm پستول بمعہ لوڈ میگزین اور 2 زندہ راؤنڈز
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 763/2024 بجرم دفعہ A(1)23 درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
پاپوش نگر پولیس کی بروقت کارروائی پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر وقار علی ولد محمد یونس کو اندرون گلی نزد پاپوش قبرستان سے گرفتار کیا۔
برآمدگی:
چوری شدہ 70 CC موٹر سائیکل نمبر KMN-8503، جو ناظم آباد تھانے کی حدود سے چوری کی گئی تھی (FIR نمبر 560/2024)۔
گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے AVLC کے حوالے کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جبکہ اس کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون