Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے بروقت احکامات و فوری ایکشن پر عزیز آباد پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں اور نہایت حکمت عملی کے تحت کاروائی کرتے ہوئے خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر اغوا کرنے والے دو ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔

DATED: 11 FEBRUARY 2026

گرفتار ملزمان خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلاتے اور پھر ان کے اہلخانہ سے تاوان وصول کرتے تھے۔

ملزمان نے خاتون کو نوکری کے بہانے بلایا اور پھر تین چھوٹے بچوں سمیت اغوا کرکے شوہر سے تاوان وصول کیا۔

پولیس نے شوہر کی اطلاع پر فوری کاروائی کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا اور خاتون اور بچوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔

گرفتار ملزمان سے تاوان میں استمال موبائل فونز اور سمز بھی بر آمد کی گئیں۔

ملزمان کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے عزیز آباد پولیس ٹیم کی بروقت، پیشہ ورانہ اور موثر کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا پولیس کا اولین فریضہ ہے اور اس نوعیت کے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رہے گی۔

میڈیا سیل ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.