Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے اسٹریٹ کریمنلز ڈکیتوں کے خلاف سخت احکامات و ہدایات کی روشنی میں گزشتہ روز تھانہ شریف پولیس کی بڑی اور شاندار کاروائی۔

02 August 2025

بینکوں و ATM مشینوں کے ذریعے رقم نکال کر شہریوں سے چھینا جھپٹی و سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گروپ و پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم پولیس پارٹی سے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار

گرفتار ہونے والے ملزم کے ہوشربا انکشافات

گرفتار شدہ ملزم کی شناخت شرجیل عرف ڈاڈا ولد عبدالغنی کے نام سے ہوئی جبکہ اس کے ساتھ فرار ہونے والے ساتھی کی شناخت عمران ولد نامعلوم کے نام سے ہوئی۔

انٹروگیشن کرنے پر معلوم ہوا کہ مورخہ 8 نومبر 2020 کو تھانہ عزیز آباد کی حدود میں ایک پرائیویٹ انسٹیٹیوٹ کا IT افسر الحبیب بنک کریم آباد برانچ نزد عثمان میموریل ہسپتال سے رقم نکال کر جیسے ہی جانے لگا تو گرفتار شدہ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مذکورہ افسر سے موبائیل فون و نقد رقم چھین لی۔ اسی دوران پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی تھی، جس کے نتیجے میں تھانہ عزیز آباد کا *HC فیاض خان گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا جوکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے تھے* پولیس کی جوابی فائرنگ سے موقع پر ایک ڈاکو مارا گیا تھا جبکہ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ جس کا مقدمہ تھانہ عزیز آباد میں مقدمہ الزام نمبر 710/2020 بجرم دفعہ 302/353/397/34 درج کیا گیا تھا۔ *گرفتار ملزم اس کیس میں اشتہاری تھا۔ 

 گرفتار ملزم کے مزید انکشافات

اسکے علاوہ گرفتار شدہ ملزم نے مزید انکشاف کیا ہیکہ اس نے تھانہ بغدادی میں اپنے ساتھی کے ہمراہ ایک شہری بنام علی بہادر ولد ابراہیم کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ جس کا مقدمہ تھانہ بغدادی میں 96/2014 جرم دفعہ 302/109/34 قائم ہوا۔

گرفتار شدہ ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہریوں سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرتے تھے اور بینک سے رقم نکالنے والے افراد کو ٹارگٹ کرتے تھے۔

گرفتار ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہریوں کو زخمی یا قتل کرنے سے دریغ نہیں کرتے تھے۔

گرفتار شدہ ملزم نے دوران انٹروگیشن علاقہ ماڑی پور، لیاقت آباد نمبر 10، تین ہٹی، ایف بی ایریا، عائشہ منزل اور رنچھوڑلائن کے علاقوں میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 30 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے.

گرفتار شدہ ملزم قبل ازیں بھی قتل جیسے سنگین و دیگر جرائم میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ جس کی تفصیل ذیل ہے۔

مقدمہ 687/2020 بجرم دفعہ 397/34 تھانہ جمشید کوارٹر (مفرور)

مقدمہ 720/2020 بجرم دفعہ 23-1-A تھانہ پریڈی۔

مذکورہ مقدمات کی بابت معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ پولیس مقابلے میں گرفتار شدہ ملزم تھانہ جمشید کوارٹر اور تھانہ عزیز آباد کے مقدمہ میں *مفرور و اشتہاری ہے۔*

ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان ویسٹ زون پولیس کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.