Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
آئی جی پی سندھ پولیس جناب غلام نبی میمن صاحب کے خصوصی احکامات اور ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے ہدایات پر زون ویسٹ میں کومبنگ/سرچ آپریشن۔
مورخہ: 31 مئی 2025
ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کومبنگ/آپریشنز کا سلسلہ جاری۔
امشب بھی تھانہ گلشن معمار کے علاقے افغان کیمپ اور ملحقہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔
کومبنگ/سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو مسدود کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی
بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی گئی
کومبنگ/سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی سرجانی کی زیرنگرانی ایس ایچ او گلشن معمار اور سرجانی ہمراہ نفری و لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف اپنے فرائض سرانجام دیے۔
سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لانا ہے۔
ترجمان ویسٹ زون پولیس