Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب نے آٹھ ربیع الاول* قصر مصیب علاقہ تھانہ رضویہ ڈسٹرکٹ سینٹرل سے برآمد ہونے والے چُپ تعزیہ جلوس کا دورہ کیا۔
مورخہ 02 ستمبر - 2025
اس موقع پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی صاحب بھی ڈی آئی جی ویسٹ زون کے ہمراہ ساتھ تھے۔
آٹھ ربیع الاول کا چپ تعزیہ جلوس رضویہ سوسائٹی کی حدود میں قصرِ مصیب سے برآمد ہوتا ہے۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ زون نے جلوس کے حوالے سے کیے گئے فل پروف سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون نے جلوس کی گذرگاہوں، روف ٹاپ، آس پاس کی چھوٹی بڑی گلیوں انٹری اینڈ ایگزٹ پوائنٹس، پکٹس اور اطراف کے علاقوں کا بغور معائنہ کیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون نے افسران کو ہدایات دیں کہ دورانِ جلوس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ رہا جائے۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون نے مزید کہا کہ جلوس کے روٹ پر تعینات افسران و اہلکار اپنی ذمہ داریاں پوری یکسوئی اور ایمانداری سے سرانجام دیں تاکہ امن و امان کی فضاء برقرار رہے۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون نے افسران کو ہدایات دیں کہ کوئی بھی افسر و جوان اپنے اپنے ڈیوٹی پوائنٹ کو اگلے حکم تک بلکل بھی نہیں چھوڑیں گے۔
ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی