Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
اقبال مارکیٹ اورنگی ٹاؤن میں خواتین کو لوٹنے والا ڈکیت گرفتار
*مورخہ 14 اکتوبر2025
*سوشل میڈیا پر واردات کی فوٹیج وائرل ہونے پر جس میں دو ملزمان خواتین کو گن پوائنٹ پر حراساں کر کے ان سے چھینا جھپٹی کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے تھے۔ جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری فرمائے۔*
ڈی آئی جی ویسٹ زون کے احکامات و ہدایات پر فوری طور پر سی آئی سی ٹیم تشکیل دی گئی۔
قائم کردہ سی آئی سی ٹیم نے ڈی آئی جی ویسٹ زون کی ہدایات کی روشنی میں ناظم آباد میں زبردست کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اقبال مارکیٹ اورنگی ٹاؤن میں خواتین سے چھینا جھپٹی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ڈکیت ملزم کی شناخت دانیال کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے جوکہ جلد ہی پولیس کے شکنجے میں آجائے گا۔
ملزمان خواتین سے نقدی، موبائیل فونز اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، موبائیل فون برآمد۔
ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ جبکہ ملزم کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کا اولین فرض ہے۔ *ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ*
*ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی*