Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ویسٹ زون عرفان بلوچ کے سخت احکامات و ہدایات پر گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن

مورخہ: 15 جنوری 2025

تھانہ سرجانی پولیس نے ہاؤس روبری میں ملوث ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ملزمان سرجانی ٹاؤن سائرہ بی بی گوٹھ میں واقع مکان میں اسلحہ کے زور پر واردات کے لئے داخل ہوئے تھے۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کاروائی کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ 04 مسلح ملزمان فرار ہوگئے۔

گرفتار ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا، جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

گرفتار ملزمان میں ثناء اللّٰہ ولد خان محمد اور انس خان ولد محمد صدیق خان شامل ہیں۔

فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف واردات کا مقدمہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.