Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
محکمہ موسمیات کی موصولہ اطلاعات کے مطابق کراچی میں متوقع تیز بارشوں کے سلسلے کے پیش نظر کسی بھی ممکنہ غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ویسٹ زون پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری - عوامی تحفظ پولیس کی اولین ترجیح
DATED: 25 MARCH 2026
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب کی ہدایت پر ویسٹ زون پولیس بارشوں کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر ہائی الرٹ رہے گی۔
تمام ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہیں گے، نکاسی آب ٹریفک کی روانی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کی جانب سے واضح ہدایت دی گئی ہے کہ :
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اس سلسلے میں تمام ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز مکمل تیار رہیں۔
ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز بارش کے موقع پر سڑکوں پر موجود رہیں گے۔
متوقع رین ایمرجنسی میں سب سے پہلے فیملیز بالخصوص خواتین، بچوں اور بزرگوں کی مدد پر فوکس رکھا جائے اور انہیں مناسب محفوظ مقام پر شفٹ کرائیں گے۔
بارش کے موقع پر انڈر پاسز پر نظر رکھیں گے اور اگر ضرورت ہو تو ٹریفک پولیس عملے کے ساتھ انڈر پاسز کو مشاورت سے بلاک کیا جائے تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ایمبولینس اور دیگر امدادی سرگرمیوں میں مصروف گاڑیوں کو راستہ دینے یا نکالنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔
اس کے علاوہ نشیبی علاقوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔
ضلعی پولیس افسران ڈی سی سینٹرل و ویسٹ میں قائم کردہ امدادی کیمپ اور اسٹاف کے ساتھ باہمی رابطہ رکھیں گے اور ہر ممکن تعاون کریں گے۔
رین ایمرجنسی کی صورت میں تمام ایس ایچ اوز صاحبان کے-الیکٹرک کے عملے کے ساتھ بھی باہمی رابطہ مضبوط رکھیں گے۔
ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس عملے کے ساتھ ملکر ٹریفک کلیئر کرائیں گے۔
تمام پولیس افسران و اہلکاروں کے پاس رین کورٹ (برساتی) ہونا چاہیے۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر شہری ایمرجنسی 15 یا قریبی تھانہ سے فوری رابط کریں۔
پولیس عوام کے ساتھ ہر وقت ہر موسم میں۔
میڈیا سیل ڈی آئی جی ویسٹ زون