Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے سخت احکامات و ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری۔
DATED: 13 JANUARY-2026
ویسٹ، تھانہ سرجانی (چوکی خدا کی بستی) پولیس نے ڈکیتی روبری اور منشیات فروشی میں ملوث 06 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان گینگ سرجانی فیصل مری گوٹھ میں واقع خالی مکان میں موجود واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹارگیٹڈ کاروائی کرتے ہوئے 06 رکنی ڈکیت ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، 55 گرام ہیروئن، 510 گرام چرس، 04 موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان نے انکشاف کیا کہ برآمدہ موبائل فونز عبداللّٰہ موڑ اور سرجانی کے مختلف علاقوں سے اسلحہ کے زور پر چھینے گئے ہیں۔
ملزمان کے زیراستعمال 02 موٹرسائیکلز برآمد ہوئی، جس میں سے 01 موٹرسائیکل تھانہ گبول ٹاؤن کی سرقہ شدہ ہے۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں امین گل ولد حسین جان، وسیم اکرم ولد عبد الرحمٰن، کاشف اقبال ولد اقبال مسیح، عمیر ولد شیر خان، محمود ولد انور اور شہزاد ولد قاری مشتاق شامل ہیں۔
گرفتار کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی کچھ تفصیلات حاصل کرلی گئی ہے جوکہ درج ذیل ہیں:
1. مقدمہ الزام نمبر 510/2023 بجرم دفعہ 6/9 (i) 3 (A) C نارکوٹکس ایکٹ تھانہ سرجانی۔
2. مقدمہ الزام نمبر 1056/2024 بجرم دفعہ 6/9 (i) 3 (A) C نارکوٹکس ایکٹ تھانہ سرجانی۔
3. مقدمہ الزام 156/2023 بجرم دفعہ (B) 6 نارکوٹکس ایکٹ تھانہ بلال کالونی۔
4. مقدمہ الزام نمبر 244/2025 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ منگھوپیر۔
5. مقدمہ الزام نمبر 393/2025 بجرم دفعہ 23(i)A اسلحہ ایکٹ تھانہ سرجانی۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون، کراچی