Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

*ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب کے اسٹریٹ کریمنلز ڈکیتوں کے خلاف سخت احکامات و ہدایات کی روشنی میں گزشتہ شب ایس ایچ او شریف آباد تنویر مراد اور ان کی ٹیم کا ڈکیتوں کے ساتھ بمقام سعراج الدولہ کالج ریلوے پھاٹک کے قریب پولیس مقابلہ

*مورخہ: 15 اکتوبر - 2025* 

*ایس ایچ او شریف آباد کی اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری*

ایس ایچ او شریف آباد ہمراہ ملازمان علاقہ گشت پر تھے کہ ایک موٹر سائیکل پر تین افراد کو مشتبہ و مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت نادر علی ولد رجب علی کے نام سے ہوئی۔ جبکہ اس کے فراری ساتھیوں کے نام منٹھار علی اور محمد شاہد معلوم ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ملزم کے قبضے سے 01 عدد غیر قانونی 30 بور پسٹل بمعہ 03 راؤنڈ، موبائیل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

ملزم سے برآمد موٹر سائیکل کی جانچ کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ موٹر سائیکل تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے چھینی گئی تھی جس کا مقدمہ ایف آئی آر نمبری 1271/2025 بجرم دفعہ 397/34 PPC تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں درج ہے۔

گرفتار ڈکیت ملزم عادی کریمنل ہے اور اس کے خلاف اس سے قبل بھی متعدد مقدمات مختلف تھانہ جات میں درج ہیں۔ جن کی تفصیل ذیل ہیں۔

1۔ ایف آئی آر نمبری 219/24 بجرم دفعہ 23(1)A تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا 
2۔ ایف آئی آر نمبری 81/24 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ بلال کالونی 
3۔ ایف آئی آر نمبری 232/24 بجرم دفعہ 23(1)A تھانہ بلال کالونی 
4۔ ایف آئی آر نمبری 104/25 بجرم دفعہ 381-A تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا 

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کا مزید ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ 

*ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.