Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری۔

مورخہ: 07 نومبر 2025

نارتھ ناظم آباد پولیس نےبروقت کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلز کے ایک گروہ کے ساتھ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جبکہ تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم، بلاک-سی، نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں ڈکیتی کی نیت سے گھوم رہے تھے۔

پولیس پارٹی نے مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا۔

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت
صغیر احمد ولد مرید حسین، عمر 22 سال کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے موقع سے ایک 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن اور موٹر سائیکل ہونڈا 125 (چوری شدہ، مقدمہ نمبر 385/25 تھانہ پیرآباد) برآمد کرلی۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر درج زیر دفعات 353/324/34/23(1)A کے تحت درج کیا گیا ہے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم کے متعدد مقدمات میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا، جن میں درج ذیل ایف آئی آرز شامل ہیں:

FIR No. 399/23 U/S 397/34 — تھانہ گلبرگ
FIR No. 1211/23 U/S 397/34 — تھانہ سائٹ سپر ہائی وے
FIR No. 366/24 U/S 23(1)A — تھانہ عزیز آباد
FIR No. 683/24 U/S 397/34 — تھانہ گلشن اقبال
FIR No. 1296/24 U/S 353/324/34 — تھانہ سائٹ سپر ہائی وے
FIR No. 1297/24 U/S 23(1)A — تھانہ سائٹ سپر ہائی وے

فرار ہونے والے تینوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.