Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر موٹر سائیکل لفٹرز و اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ۔
DATED: 28 FEBRUARY 2025
1- ویسٹ، تھانہ مومن آباد پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے فقیر کالونی میں کاروائی کرکے ملزم رحمت اللہ ولد نور محمد کو گرفتار کیا۔
ملزم کے زیر استعمال سرقہ شدہ موٹرسائیکل نمبری KGL-2350 برآمد کرلی گئی۔
برآمدہ موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 43/25 تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج یے۔
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے AVLC حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
2- سینٹرل، جوہر آباد پولیس کی انٹیلیجنس بیس کارروائی ، اسٹریٹ کرائم و بائیک لفٹنگ میں ملوث 02 ملزمان گرفتار
جوہر آباد پولیس نے کراچی شہر میں خوف کی علامت اسٹریٹ کریمنلز بائیک لیفٹر گینگ کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت
1- شہروز ولد محمد ناصر
2- علی عاقب ولد غیاس احمد
گرفتار ملزمان سے 02 عدد موبائل فون ، پاپوش نگر کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KGB - 8659 و 30 بور پسٹل لوڈ میگزین بمعہ 03 زندہ راؤنڈز برآمد
گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت دیگر اضلاع میں بھی موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ چوری شدہ موٹر سائیکل حب چوکی میں جاکر فروخت کرتے تھے۔
ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے AVLC کے حوالے کردیا گیا۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی