Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات پر ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ہے۔
مورخہ: 06 جنوری 2025
ناظم آباد پولیس کی کامیاب کارروائی:
ناظم آباد پولیس نے دوران پٹرولنگ 2 بائیک لفٹرز کو گرفتار کیا۔
ملزمان کی شناخت:
1. ارسلان ولد محمد اسلام
2. نعمان ولد امان اللہ
برآمدگی:
ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل سپر پاور KKJ-8326 برآمد ہوئی، جس کا مقدمہ پہلے ہی تھانہ ناظم آباد میں درج تھا۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔
سر سید پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی:
سر سید پولیس نے اشتہاری اور مفرور منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت:
1. عرفان علی ولد پنل مگسی
2. حامد عرف راجہ ولد خلیل احمد
برآمدگی:
275 گرام چرس
نقد رقم
سابقہ ریکارڈ:
ملزم عرفان کے خلاف تھانہ گلشن اقبال اور سر سید تھانے میں سنگین مقدمات درج ہیں، جن میں منشیات فروشی، ڈکیتی، اور غیر قانونی اسلحے کے مقدمات شامل ہیں۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون